ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہی جوڑے کا دورہ دنیا کو پاکستان کی مثبت پہچان کرائے گا، مہوش حیات

ولیم حقیقی زندگی کے شہزادے ہیں اور اْن کی آمد پر میں کافی پر جوش ہوں،تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹام گرام پر جاری تصویر میں وہ اور شہزادہ ولیم گفتگو میں مصروف ہیں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے برطانوی شاہی مہمان کی آمد پر کہا کہ شاہی جوڑے کا دورہ دنیا بھر کو پاکستان کی اصل مثبت پہچان کرائے گا۔برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں۔ دورے کے موقع پر انہوں نے وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے بھی ملاقات کی اور کئی جگہوں کا دورہ بھی کیا۔ تاہم گزشتہ روز یہ جوڑا قومی یادگار پہنچا جہاں ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔مہوش حیات نے بھی گزشتہ روز دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کی اور برطانوی جوڑے سے ملاقات بھی کی تاہم اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹام گرام پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ اور شہزادہ ولیم گفتگو میں مصروف ہیں ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ برطانوی جوڑے سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات تھی۔ ولیم حقیقی زندگی کے شہزادے ہیں اور اْن کی آمد پر میں کافی پر جوش ہوں۔مہوش حیات نے کہا کہ جوڑے کی پاکستان آمد دنیا بھر کو پاکستان کی اصل مثبت پہچان کرائے گا ناکہ وہ نہیں جو میڈیا ماضی میں پاکستان سے متعلق دکھاتا رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں