ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بالی ووڈ ‘سلمان خان کا باڈی گارڈ انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا میں شامل

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف شیرا نے سیاست میں قدم رکھتے ہوئے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا میں شمولیت اختیا رکرلی ہے۔ گزشتہ روز شیرا شیو سینا کے سربراہ ادھے ٹھاکرے کی موجودگی میں انتہا پسند تنظیم شیو سینا میں شامل ہوئے۔شیرا کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر شیو سینا کے انتہا پسند لیڈران کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہیں۔ ٹوئٹر پر شیئرکی گئی تصاویر میں شیرا کے کاندھے پر انتہا پسند ہندوئوں کی علامت ظاہر کرنیوالا لال رومال بھی ہے اور ان کے ایک ہاتھ میں تلوار بھی موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں