ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بطور مخلص سہولت کار اور دوست افغانستان کی ہر ممکن مدد کرینگے، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی استعداد کے مطابق بطور مخلص سہولت کار اور دوست افغانستان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، ملاقات میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے افغان امن اور مفاہمتی عمل میں پاکستان کی مخلصانہ حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحیثیت مخلص سہولت کار اور دوست افغانستان میں امن کے لیے ہر اقدام پر تیار ہے اور افغان امن عمل کی مخلصانہ حمایت جاری رکھے ہوئے ہے کیوں کہ افغانستان میں امن و استحکام اور خطے میں ترقی اور خوشحالی پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کا دیرپا سیاسی حل جلد سے جلد مکمل کرنے اور امن عمل کو نقصان پہنچانے والے منفی بیانیے کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، افغانستان میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے، امن عمل کے راستے میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانا ہوگا، تمام فریقین افغانستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کردارادا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں