ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی افغانستان کو نئی پوسٹوں پر جرگہ بلانے کی تجویز

 اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کو جرگہ بلا کر نئی پوسٹوں کے معاملے کے حل کی تجویز دے دی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے افغان وزارت خارجہ کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز نے 27 اور28 اکتوبر کو پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر مارٹرز اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس سے 6 پاکستانی جوان زخمی ہوئے جب کہ پاکستان نے افغان فورسز کی جارحانہ کارروائی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک فوج نے بارڈر فلیگ میٹنگ اور علاقے کے مشترکہ سروے کی تجویز دی ہے، جرگہ بلا کر نئی پوسٹوں کے معاملے کے حل کی تجویز بھی دی گئی جب کہ افغان فریق نے تجاویز سفارتی چینل سے بھیجنے کی درخواست کی لیکن افغانستان کی جانب سے تجویز پر ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا، افسوس افغانستان نے میڈیا پر بیان سے مسئلے کو اٹھانے کا انتخاب کیا۔ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ افغان وزارت خارجہ پاکستان کی تجاویز کا جواب دے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں