ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2 دن بعد حالات مولانا کے قابو میں نہ رہے تو ہمارے قابو میں بھی نہیں رہیں گے، نورالحق

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 2 دن بعد حالات اگر مولانا فضل الرحمان کے قابو میں نہ رہے تو ہمارے بھی قابو میں نہیں رہیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے کل ملاقات ہوگی جس میں اہم فیصلے ہوں گے، رہبرکمیٹی کی وساطت سے مولانا فضل الرحمان تک رسائی حاصل کریں گے، مولانا  اور رہبر کمیٹی کو معاہدے پر قائم رہنے کے لیے قائل کریں گے، کوشش ہے ایسی صورتحال پیدا نہ ہوجو مشکلات کا باعث بنے اور پُرامید ہیں کہ اللہ تعالی بہترکرے گا۔

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر 2 دن بعد حالات مولانا فضل الرحمان کے قابو میں نہ ہوئے تو ہمارے قابو میں بھی نہیں رہیں گے، نقصان جو بھی ہوگا اس کی ذمہ داری رہبرکمیٹی پر عائد ہوگی، عوام کے دینی اور روحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے، عمران خان پر بے ہودہ الزام لگاناعلما کرام کو زیب نہیں دیتا، عمران خان نے او آئی سی اور یو این کے پلیٹ فارم پر جس طرح اسلام کی جنگ لڑی بے مثال ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں