ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت آج آل پارٹیز کانفرنس

 اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت آج کل جماعتی اجلاس ہوگا۔

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ اور دھرنے کا آج پانچواں روز ہے۔ جے یو آئی نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج آل پارٹیز بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس پیر کی دوپہر ایک بجے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی جس میں اپوزیشن سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا پلان بی سامنے آگیا

گزشتہ روز جے یو آئی نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی 2 روز کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں