ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسکول کی طالبہ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو شرمندہ کردیا

کراچی: سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں کراچی کے اسکول کی طالبہ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو سب کے سامنے شرمندہ کردیا۔

حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے گورنمنٹ اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات سے مختلف سوالات پوچھے، تاہم ایک سوال ایسا تھا جس کے جواب پر فردوس شمیم نقوی کو خجالت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کلاس میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کلاس کی طالبات سے پوچھا پاکستان کی سب سے مشہورشخصیت کون ہے؟ جس پربچی نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’نواز شریف‘‘۔ بچی کی جانب سے دئیے گئے اس جواب پر فردوس شمیم نقوی خجالت کا شکارہوگئے جب کہ کلاس میں موجود تمام اساتذہ ہنس پڑے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما نے اپنی خجالت کو مٹانے کے لیے ایک اور سوال پوچھا، اچھا تو نواز شریف کیوں مشہور ہیں؟ طالبہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کیونکہ انہوں نے پاکستان کے لیے اچھے کام کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں