ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فروغ نسیم نے دوبارہ وزارت قانون کا قلمدان سنبھال لیا

آج صبح صدر مملکت نے حلف لیا، آرمی چیف توسیع کیس کی پیروی کیلئے استعفیٰ دیا تھا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کیس کی پیروی کے لیے مستعفی ہونے والے بیرسٹر فروغ نسیم کو کیس کا فیصلہ آنے کے بعد دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایوان بالا کے رکن سینیٹر فروغ نسیم جمعے کو ایوان صدر میں بطور وزیر قانون حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت سے متعلق کیس کی پیروی کرنے کے لیے 26 نومبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد فروغ نسیم کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔فر وغ نسیم کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے کابینہ اراکین کی تعداد 49 سے کم ہوکر 48 جبکہ وفاقی وزرا 25 سے کم ہوکر 24 ہوگئی تھی۔سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کیس کی سماعت 3 روز جاری رہی جس میں فروغ نسیم نے آرمی چیف کی وکالت کرتے ہوئے حکومتی موقف پیش کیا۔کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں