ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کا دوسرا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم

سرینگر،15 جنوری

بھارت کے کولکتاکے سب سے بڑے تاریخی ایڈن گارڈن سٹیڈیم کے بعد گزشتہ روز ملک کے دوسرے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم ، مولانا آزاد کرکٹ اسٹیڈیم (ایم اے اسٹیڈیم)کو کھیلوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ساڑھے سترہ ہزار شائقین کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم کو بھارت کے وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام (پی ایم ڈی پی) کے تحت 42.17 کروڑ روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔
دریائے تاوی کے کنارے بنائے گئے اس اسٹیڈیم کا رداس 79 میٹر ، جبکہ قطر(قطر)158 میٹر ہے۔ یہ بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اوراس میں پانچ پچیں بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں استعمال ہونے کے لئے تیار ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اسے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے کیوریٹر شیو کمار کی نگرانی میں تیار کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں