ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مردانہ حلیے میں موجود اداکارہ کو پہچانیے

 کراچی: معروف اداکارہ اشنا شاہ کی مردانہ حلیے میں تصویر وائرل ہو ئی ہے جس میں انہیں پہچاننا نہ ممکن نظرآتا ہے۔

اشنا شاہ نے انسٹام گرام پر تصاویر شیئر کی جس میں ایک شخص سفید شرٹ زیب تن کئے اور ٹائی لگائے پریشانی کے عالم میں کسی ہوٹل میں کرسی پر بیٹھا نظر آرہا ہے۔ درحقیقت یہ تصویر کسی اور کی نہیں بلکہ خود اشنا شاہ کی ہے جوکہ ایک شوٹ کے دوران کی ہے۔

اشنا شاہ نے تصویر کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ مرد بنیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شوٹ سے متعلق  تفصیلات بھی بتائیں۔ لیکن شیئر کردہ اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو شش و پنج میں مبتلا کردیا جب کہ صارفین نے مضحکہ خیز انداز میں دلچسپ تبصرے بھی کئے۔

باسط نامی صارف نے کہا کہ اشنا شاہ اس تصویر میں دانش تیمور کا فیمیل ورژن لگ رہی ہیں۔

شہزاد نے کہا کہ کچھ وقت کے لئے مجھے ایسا لگا کہ جیسے یہ واقعی کوئی لڑکا ہو۔

عبد اللہ نامی صارف نےاشنا شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ لڑکا بن کر بھی پیاری لگ رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں