ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس کا افسر کیمرے کے سامنے رشوت لیتا پکڑا گیا

مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا ۔ اسے ایک ویڈیو میں کشتواڑ ضلع کے ایک تھانے مین رشوت کا مطالبہ اور قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ اے ایس آئی عبدالسبحان کو بھی معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف محکمہ انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
یہ افسر جمعہ کو اسٹیشن کے احاطے میں ہی کچھ لوگوں سے رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے کیمرے پر پکڑا گیا۔
اس معاملے پر سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ غلط کام کرنے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں