ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکار و ہدایت کار اسد بخاری کا انتقال ہوگیا

 لاہور: پاکستان فلم  انڈسٹری میں بطور ولن، ہیرو، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کام کرنے والے اسد بخاری انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسد بخاری نے اپنے طویل فنی سفر کے دوران چار سو سے زائد فلموں میں کام کیا،ان کی فلموں میں ’آسوبلا‘، ’خانزادہ‘، ’ظلم دا بدلہ‘، ’دھیاں نمانیاں‘، ’پتر جگے دا‘، ’نواب زادہ‘، ’پگڑی سنھبال جٹا‘، ’موج میلہ‘، ’چن مکھناں‘، ’جند جان‘ اور ’دلاں دے سودے‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔

ان کی ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلموں میں ’آسو بلا’،’اج دی گل اور ’لنڈا بازار‘ فلمیں شامل ہیں ، 2004ء میں فلم ڈائریکٹر ظہور حسین گیلانی کی ڈائریکشن میں بننے والی  فلم پگڑی سنھبال جٹا اسد بخاری کی آخری فلم تھی۔

بھٹی پکچرز کی بننے والی ہر فلم میں اسد بخاری کاسٹ ہوتے تھے، اسد بخاری کا بیٹا ولی بخاری اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلم انڈسٹری میں کام کررہا ہے۔

90 سالہ فنکار کی تدفین ان کے گھر میں کی گئی۔  فلمی صنعت سے وابستہ افراد کورونا وائرس کے باعث ان کی تدفین میں شریک نہ ہوسکے ۔فلمی حلقوں نے اسد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں