ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطر سے پشاور آنے والے81 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

 پشاور: قطر سے پشاور آنے والے 243 میں سے 81 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محمکہ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق قطر سے آنے والی فلائٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو لیکر 29 اپریل کو باچا خان ایئر پورٹ پہنچی تھی جن میں 243 افراد میں کورونا وائرس کی رپورٹس موصول ہوئی۔

محمکہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور ان کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 81 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ دیگر افراد جن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے انکو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں