ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اےکا جاں بحق افراد کی تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ دینے کا اعلان

قومی ائیرلائن پی آئی اے نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق طیارے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے اور لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نےکہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تدفین کےلیےفی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز خود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ جائے حادثہ سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ائیرلائن کی پرواز کو پیش آنےوالےحادثےکے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں