ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بہت جلد سری نگر، جموں اور لداخ میں عید منائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

 مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد عید سری نگر، جموں اور لداخ میں منائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کروناوباء ،  مظلوم کشمیریوں اور پی آئی اے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام الناس عید روایتی انداز کے بجائے اس سال عید سادگی سے منائے۔

یہ بھی پڑھیے: شوال کا چاند نظر آگیا،پاکستان میں عیدالفطر آج منائی جائے گی

ان کا کہنا تھاکہ مسلمان کےلئے دو ہی راستے ہیں یا شہادت یا آزادی۔ 9 ماہ سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں محصور کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ بہت جلد  سری نگر ، جموں اور لداخ میں عید منائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں