ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی آرٹی پشاور؛ تنخواہ نہ ملنے پر عملے کا کام کرنے سے انکار

 پشاور: تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بی آر ٹی منصوبے کے انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے کام شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بی آر ٹی منصوبے کے انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے کام شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب حفاظتی اقدامات مکمل ہونے کی گارنٹی پر غیر ملکی انجینئرز نے واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی انجینئرز نے کمپنیوں کو آگاہ کردیا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات نہیں مکمل کیے جاتے تب تک وہ کام شروع نہیں کریں گے، کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی انجینئرز اپنے ممالک کو چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پشاور بی آر ٹی منصوبے میں مزید دو مہینے کی تاخیر کا سامنا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں