ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فریال محمود اور دانیال راحیل رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

اسلام آباد: حنا الطاف اور آغا علی کی شادی کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک اور اداکار جوڑی فریال محمود اور دانیال راحیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہے۔ فریال محمود اسٹیج کی معروف گلوکارہ و اداکارہ روحانی بانو کی بیٹی ہیں، روحانی بانو اداکارہ روحی بانو کی کزن ہیں۔

دانیال راحیل لیجنڈری اداکارہ سیمی راحیل کے بیٹے اور مہرین راحیل کے بھائی ہیں۔ دانیال خود بھی لاتعداد ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔ دانیال اور فریال کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر بریک ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔فریال اور دانیال نے کچھ عرصہ قبل ہی شادی کا اعلان بھی کیا تھا، دونوں کئی پراجیکٹس میں بھی اکٹھے کام کر چکے ہیں۔

شوبز کی یہ جوڑی کئی بار سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کے لیے پیار کا کُھل کر اظہار کرتی رہی ہے۔

حال ہی میں دونوں اداکاروں نے معروف ڈیزائنر دیپک پروانی کے لیے شوٹ بھی کروایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں