ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشین كے قریب مسافر ویگن الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی

پشین: بلوچستان كے ضلع پشین كے قریب مسافر ویگن الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 12 خمی ہوگئے جب کہ 5 كی حالت تشویشناک ہے۔

پشین كے علاقے خانوزئی گوال كے مقام پر ٹائر پھٹنے سے مسافر ویگن الٹ گئی جس كے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب كہ 12 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں كو فوری طور پر سول اسپتال كوئٹہ منتقل كیا گیا جہاں ضابطے كی كارروائی كے بعد لاشیں ورثاء كے حوالے كردی گئیں۔

ایم ایس ڈاكٹر فضل الرحمان بگٹی كے مطابق حادثے كے فوراً بعد سول اسپتال كوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ كر كے طبی عملے كو طلب كیا گیا ہے، حادثے میں زخمیوں كو اسپتال لایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم كرنے كے بعد متعلقہ وارڈز میں منتقل كردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ كے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 5 افراد كی حالت تشویشناک ہے جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں كی شناخت محمد علی، محمد اخلاص قریشی اور شاہ محمد كے ناموں سے ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں