ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکارہ سارہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار

ممبئی : بھارتی ڈراموں کی اداکارہ سارہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

بھارت سمیت پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی سارہ خان کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آگیا جس کی تصدیق انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کی ہے۔

سارہ خان نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ بدقسمتی سے آج میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے، ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں طبیعت میں بہتری محسوس کر رہی ہوں لیکن مجھے جلد صحت یاب ہونے کے لیے آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

انڈین ٹوڈے کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق سارہ خان کا کہنا ہے کہ جب سے مجھے کورنا وائرس لاحق ہوا ہے تب سے میں سختی کے ساتھ ڈاکٹروں کی بتائی ہوئی ہدایت پر عمل کر رہی ہوں، یہاں تک کہ میں گھریلو ٹوٹکوں کا بھی استعمال کر رہی ہوں، مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں