ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں بغیر دستاویزات داخل ہونے والے 237 شہری پاکستان کے حوالے

چاغی: ایران نے بغیر دستاویزات داخل ہونے والے 237 شہریوں کو پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایرانی فورسز نے چاغی کے قریب سرحد پر 237 پاکستانی شہریوں کو لیویز حکام کے حوالے کیا ہے۔ یہ تمام افراد بغیر دستاویزات کے ایران میں داخل ہوئے تھے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز کی جانب سے حوالے کئے گئے تمام افراد پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے ہزاروں افراد بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے براستہ ایران یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران کئی افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں اور بیشتر کو مختلف ممالک کی فورسز گرفتار بھی کرلیتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں