ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکنک نے 32 کلومیٹر طویل پشاور ناردرن بائی پاس کی منظوری دے دی

 پشاور: قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) نے 32 کلو میٹر پشاور ناردرن بائی پاس کی منظوری دے دی۔

پشاور ناردرن بائی پاس کی تعمیر سے پشاور شہر پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، یہ بائی پاس گزشتہ کئی ادوار سے التوا کا شکار تھا، ایکنک نے 157 ایم وی مدین بجلی گھر اور 88 ایم وی گبرال بجلی گھر کالام کی بھی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے ایکنک کی جناب سے منصوبوں کی منظوری پر کہا ہے کہ ناردرن بائی پاس اور دیگر اہم منصوبوں سے پشاور جدید شہر بن جائے گا جب کہ بجلی منصوبوں کی تکمیل سے صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی، صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے خیبر پختون خوا میں معاشی انقلاب آئے گا، ہمارے نوجوانوں کو بہترین روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، مکمل شدہ بجلی گھروں سے مختلف صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کررہے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں