ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عاطف اسلم کا محفل میلادؐ میں پڑھا گیا نعتیہ کلام سوشل میڈیا پر وائرل

 کراچی: گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں محفل میلاد میں پڑھا گیا نعتیہ کلام ’ تاجدارِ حرم‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کی لوگوں نے بھرپور پذیرائی کی۔

عاطف اسلم نے حال ہی میں لاہور میں ہونے والی محفل میلادﷺ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی آواز میں خوبصورت نعتیہ کلام ’تاجدارِ حرم‘ پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیا۔

گلوکار کی نعتیہ کلام پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں نے نہ صرف بہت پسند کیا بلکہ مختلف رائے کے ذریعے عاطف اسلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

سیدہ اذکاء نور نامی صارف نے کہا کہ عاطف کی آواز بہت پیاری ہے، اللہ تعالیٰ انہیں استقامت دے اور مسجد الحرام میں اذان دینے کی ان کی خواہش پوری کرے۔

کوثر علی خان نے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی یہ نعت دل کو چھو لینے والی نعت ہے۔

طیب علی نے لکھا کہ عاطف اسلم کی آواز میں پڑھا گیا کلام سن کر اپنا بچپن یاد آگیا کیوں کہ اس دور میں پاکستان ٹیلی ویژن پر جمعہ کے روز درود پاک کی یہ ویڈیو چلتی تھی۔

ایمن چوہدری نے گلوکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس آواز جیسی آواز کہاں ہوسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں