ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہولناک حادثے میں خاتون معجزاتی طور پر محفوظ، فوٹیج سامنے آگئی

 لاہور: گاڑی کے حادثے میں خاتون معجزاتی طور پر محفوظ رہیں جب کہ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بی سامنے آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی سچی کہاوت کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ رائے ونڈ روڈ پر نجی سوسائٹی کے قریب گاڑی گہرے گڑھے میں جاگری تاہم کار چلانے والی خاتون ثنا حادثے میں محفوظ رہیں۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کی گاڑی کس طرح گہرے گڑھے میں جاگری تاہم اس ہولناک حادثے کے بعد بھی وہ محفوظ رہیں۔ کار سوار خاتون کو لوگوں نے  اپنی مدد آپ کے تحت گڑھے میں گری کار سے نکالا۔ حادثے کا شکار ہونے والی کار میں سوار خاتون کو معمولی خراشیں آئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں