ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین اور پاکستان کی 70 سالہ لازوال دوستی کو اجاگر کرتا خوبصورت گیت ریلیز

 اسلام آباد: چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس نے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے اشتراک سے ایک گیت “تیری میری سدا دوستی” ریلیز کیا ہے۔

اس گیت کی موسیقی پاکستان کے نامور موسیقار ساحر علی بگہ نے ترتیب دی ہے جب کہ گلوکاروں میں ساحر علی بگہ کے ہمراہ چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس سے وابستہ 4 خواتین صحافی بھی شامل ہیں۔

اس گیت کی دلکش موسیقی کے ساتھ ساتھ خوبصورت مناظر کی فلم بندی نے ناظرین اور سامعین کو بے حد متاثر کیا ہے۔ گیت کی شاعری میں چین اور پاکستان کے عظیم دوستانہ تعلقات کو انتہائی خوبصورت انداز سے اجاگر کیا گیا ہے۔

گانے کے بول میں دونوں ممالک کے درمیان محبت، خلوص، اپنائیت، قربانی اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ چلنے کے عزم کو شاندار طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔

گیت کی ویڈیو میں ایک جانب جہاں پاکستان میں مقبول ترین کھیل کرکٹ کو نمایاں کیا گیا ہے وہیں دوسری جانب جدید ترین ٹیکنالوجی بالخصوص اسپلٹ اسکرین ایڈیٹنگ تکنیک کے استعمال سے پاک-چین دوستی کی بلندی، عظمت اور وسعت کو دکھایا گیا ہے۔

پاک چین دوستی کی چاشنی سے لبریز گیت دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جہاں بڑی تعداد میں اس گیت کو پسند کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں