ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسد طور کے معاملے میں بعض لوگ حساس اداروں کو ملوث کرنا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ

 اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ احمد رشید کا کہنا ہے کہ صحافی اسد طور کے معاملے میں کچھ  لوگ حساس اداروں کو بلاوجہ ملوث کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ صحافی اسد طور کے معاملے میں بعض لوگ ہماری حساس ترین ایجنسیوں کو بلاوجہ ملوث کرنا چاہتے ہیں، آج ایک اہم فوٹیج ملی ہے جس کے ذریعے ہم ملزموں تک پہنچ جائیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا  کہ آج میری آئی جی اسلام آبادسے بات ہوئی ہے اور ایف آئی اے کو بھی ہدایت کرتا ہوں کہ دونوں ادارے مل کر صحافی اسد طور کے ملزمان کو قانون کے شکنجے لائیں۔

وزیر داخلہ نے ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ آج رات ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت جارہا ہوں، 2010ء اور 2011ء سے رکے ہوئے فیملی ویزوں کے اجرا کا معاہدہ ہوگا، کوشش ہوگی مزدوروں کے لیے بھی کوئی معاہدہ کرسکوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں