ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لنڈی کوتل میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی

 پشاور: خیبر پختون خوا کے علاقے لنڈی کوتل کے ایک گھر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا لنڈی کوتل کے علاقے سدوخیل تاتارہ گراؤنڈ کے قریب واقع ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے فوری طور پر وہاں پہنچ گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر پشاور اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا دنیا گل نامی شخص کے گھر میں ہوا جس کے نتیجے میں دنیا گل کی بیوی، دو بیٹے اور دو کمسن مہمان چل بسے جب کہ تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دو بچے ویران جگہ سے بارودی مواد کو اسکریپ سمجھ کر گھر میں لے آئے اور اس سے کھیل رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا اور یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں