ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو مستعفیٰ ہونے سے روک دیا

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو مستعفیٰ ہونے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کے استعفے کو نامںطور کرتے ہوئے انہیں پنجاب میں حکومتی کارکردگی کو مزید اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہیں انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پاداش میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز کا سامنا تھا، اور انہوں نے الیکشن کمیشن کی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعفیٰ دیںے کا فیصلہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں