ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وہ دن دورنہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

عیدلاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پرپاکستانی قوم اورعالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتاہوں، اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم اورپوری ملت اسلامیہ کی عبادات اورقربانیاں قبول فرمائے، قربانی کا جذبہ عالمگیرحیثیت کا حامل ہے،کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثاراورقربانی کاجذبہ نہ ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک معاشی لحاظ سےجن مشکل حالات سے دوچار تھا، اب وہ حالات تبدیل ہورہے ہیں، ہماری معیشت درست سمت پرآچکی ہے، حکومتی اقدامات کےنتیجےمیں معاشی اعدادوشمار حوصلہ افزا ہیں، مختلف اسکیموں کے ذریعےلوگوں کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، بہت جلد پوری پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں