ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے

 کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے کل ہونے والے امتحانات سمیت پریکٹیکلز بھی ملتوی کردئیے گئے۔

ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ہے کہ کل بھی تیز بارش ہوسکتی ہے، تیز بارش کی وجہ سے طلبا و والدین کا پریشانی کا سامنا ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبا و والدین کی سہولت کے پیش نظر کل صبح و شام شفٹ کے پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں، ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، کل گیارہویں جماعت کے اردو، سندھی، اسلامک ایجوکیشن کے پرچے ہونے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں