ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کنٹونمنٹ انتخابات؛ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر غلام سرور خان کو جرمانہ

 راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کنٹونمنٹ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شاہین غزل کی جانب سے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کو جاری سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 27 کے تحت صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت عوامی عہدہ رکھنے والا کوئی بھی شخص انتخابی امیدوار کے جلسے میں شرکت یا کنٹونمنٹ بورڈ کے کسی بھی وارڈ کا دورہ نہیں کرسکتا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے پابندی کے باوجود واہ کینٹ بورڈ وارڈ 5 میں امیدوار کے جلسہ میں شرکت اور تقریر کی، وفاقی وزیر پر انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔ غلام سرور خان 30 ہزار روپے جرمانے کی رقم ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں