ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں الیکشن میں شفافیت سے خوفزدہ لوگ کون ہیں،  دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اوراپوزیشن پاکستان کو پیچھے کی طرف لے جانا چاہتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے لیڈرشپ کے ویژن کوسچ ثابت کر دکھایا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم دن رات کام اور عوام کی خدمت کررہے ہیں، اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی، تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اور اپوزیشن کو اگلے 5 سال بھی اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں