ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات میں بلند آواز میوزک سننے اور مغلظات بکنے پر جرمانے کا بل پیش

 پشاور: خیبر پختون خوا اسمبلی نے سوات میں تیز آواز میں میوزک سننے اور عوامی مقامات پر مغلظات بکنے پر جرمانے کا بل پیش کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وادی سوات کے قدرتی مناظر کے تحفظ اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2021ء بنانے کی تیاری جاری ہے، مجوزہ بل کا مسودہ اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کردیا گیا جسے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے پیش کیا۔

بل کے تحت بغیر اجازت تعمیرات پر جرمانہ کیا جائے گا، اتھارٹی کے قیام کے بعد صفائی اور ترقیاتی منصوبے ڈی جی کی زیرنگرانی ہوں گے، گندگی اور کچرا پھینکے پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

بل میں تیز آواز میں میوزک سننے اور عوامی مقامات پر گالیاں دینے پر 3 ہزار روپے جرمانے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر 20 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں