ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

 پشاور: کشمیر اور خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں سمیت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، کشمیر میں وادی نیلم اور صوبہ خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں سوات، بونیر، دیر بالا، مالاکنڈ، چترال، باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کے جھٹکے 9 بج کر 13 منٹ پر محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ ہوئی جب کہ زلزلے کی گہرائی سو کلومیٹر ریکارڈ ہوئی اور اس کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

اطلاعات ہیں کہ افغانستان تاجسکتان کی سرحد پر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور دیگر مختلف ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں