ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا تین فروری کو دورہ چین کا امکان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پانچ وزرا کے ہمراہ 3 فروری کو تین روزہ چین کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کو وزیراعظم ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ 5 وزرا چین جائیں گے، جس کے لیے عمران خان نے وزرا کو اہم ہدایات جاری کردیں ہیں۔

وزیراعظم کی اس دورے میں چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور دیگر اہم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات متوقع ہیں۔ عمران خان نے متعلقہ وزرا کو دورے کے موقع پر کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم ذرائع کے مطابق عمران خان نے ساتھ جانے والے وزرا کو ہدایت کی کہ یہ اہم دورہ ہے، چین ساتھ جانے والے وزرا کورونا سے متعلق احتیاط برتیں اور اپنی وزارتوں سے متعلق اہم بریفنگ و معلومات اکٹھی کریں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دورہ چین کے دوران مفاہمتی یاداشتوں اورمنصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں