ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی

 اسلام آباد: نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف  نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کی تحویل سے ایک کروڑ  3لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

حکام نے بتایا کہ سعودی عرب کے شہر دمام جانے والی پی ائی اے کی پرواز میں مردان سے تعلق رکھنے والا عبدالہادی نامی مسافر ائیرپورٹ پہنچا تو انڑنیشنل ڈیپارچر لاونج میں اے ایس ایف کے عملے نے مسافر و اس کے سامان کو چیک کیا۔

اے ایس ایف عملے نے بتایا کہ ملزم عبدالہادی کے سامان میں سے 2 لاکھ 55 ہزار سعودی ریال، 23 ہزار 500 قطری ریال، اور 40 ہزار روپے پاکستانی برآمد ہوئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ برآمد کی گئی کرنسی کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1 کروڑ 30 لاکھ 29 ہزار روپے بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  مسافر کو کرنسی سمیت تحویل میں لیکر مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کردیا گیا جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور انکشافات کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں