ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو دس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شاہد مسعود کو دس دنوں میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر تعلیم سید غنی نے شاہد مسعود کیخلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے اور ان پر ہتکِ عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ اس کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کراچی ضلع غربی نے ڈاکٹر شاہد مسعود اور نجی چینل پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں