ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرح خان نے وزیراعظم اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات کی تردید کردی

 اسلام آباد: خاتون اول کی دوست فرح خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی میرے گھر قیام پذیر نہیں بلکہ بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں۔ 

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور خاتون اول کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں، وہ بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں فرح خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیےکہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں