ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استعفوں اور لانگ مارچ کے بعد اپوزیشن نے عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہے، عثمان بزدار

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے فیصلے پر کہا ہے کہ استعفوں اور لانگ مارچ کے بعد اب اپوزیشن نے عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عدم اعتماد تحریک لا سکتے ہیں اور نہ ہی استعفیٰ دے سکتے ہیں کیونکہ اپوزیشن میں لانگ مارچ کرنے کی بھی ہمت نہیں ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عدم اعتماد کا شوشہ صرف چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے کیونکہ نمبر گیم میں حکومت کو واضح سبقت حاصل ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام اپوزیشن اکٹھی بھی ہوجائے تو بھی عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، عدم اعتماد کے غبارے سے آئندہ چند روز میں ہوا نکل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عدم اعتماد لانا چاہتی تو شوق پورا کر لے، انہیں پہلے کی طرح اس بار بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا، جس اپوزیشن اتحاد پر اس کی اپنی جماعتیں عدم اعتماد کر چکی ہوں انہیں عدم اعتماد کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں