ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی پیداوارمیں سالانہ 9 فیصد اضافہ ہورہا ہے، حماد اظہر کا دعویٰ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک میں ’معاشی ترقی کی بلند سطح‘  کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار اور استعمال میں سالانہ 9 فیصد اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان میں بجلی کی جنریشن اور استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ معاشی ترقی میں رواں سال بھی %5 سے زیادہ اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ اس معاشی ترقی کی بلند سطح پر ہر سال لاکھوں نوکریوں کے مواقع پیدا اور آمدن میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں