ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اندرون ملک پروازوں میں دوران سفر کھانے پینے پر پابندی ختم

 کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یکم مارچ سے اندرون ملک پروازوں میں سفر کے دوران کھانے پینے کی پابندی ختم کردی۔

سی اے اے حکام کی جانب سے ملک کی ایک شہر سے دوسرے شہر کے درمیان آپریٹ ہونے والی پروازوں پرعائد پابندیوں میں نرمی کردی،جاری کردہ لیٹر کے مطابق یکم مارچ سے اندرون ملک ہوائی سفرکے دوران کھانے پرپابندی ختم کردی گئی۔

اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو وقت کے مطابق اسنیکس اور دیگر مینو کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے گا، تاہم ہوائی سفر کے دوران ماسک پہننے کی شرط برقراررہے گی، پی آئی اے سمیت نجی ائرلائنز کو مراسلہ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کورونا وبا کی وجہ سے پروازوں میں کھانے پینے کی ممانعت کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں