ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں 6 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

 لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم شکیل کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے نشتر کالونی سے ملزم کو گرفتار کیا، چھے سالہ بچہ سپارا پڑھنے گھر سے نکلا تھا جسے شکیل نامی محلے دار نے بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچے نے گھر آکر سارا ماجرا بتایا جس پر پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم شکیل کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او نشتر کالوجی انسپکٹر مقصود گجر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل نے عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دونوں لاہور پولیس نے غازی آباد علاقے سے 11 سالہ بچے سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں