ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے جو خط لہرایا اس کی حقیقت آج بیان کروں گی، مریم نواز

 لاہور: ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ جہلم سے اسلام آباد روانہ ہوگیا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو خط لہرا کر دکھایا تھا اس کی تمام تفصیلات آج اپنے خطاب میں بیان کروں گی۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو گھبرانا ساڑھے تین سال پہلے چاہیے تھا، انھیں پتا ہونا چاہیے تھا کہ عوام کی خدمت نہیں کریں گے تو ان سے عوام پوچھے گی، مہنگائی میں اضافہ ہوتا رہا مگر ان کی ساری توجہ نواز شریف اور شہباز شریف پر رہی ایسے میں تو پھر یہی حالات ہی ہونے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نواز شریف کے وہ جملے یاد ہیں جب انہوں نے کہا تھا کہ جو پارٹیاں راتوں رات بنتی ہیں وہ راتو رات ٹوٹتی ہیں، اللہ نے نواز شریف کی یہ بات سچ کر دکھائی، عمران خان نے جو خط لہرا کر دکھایا تھا اس کی تمام تفصیلات آج اپنے خطاب میں بیان کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کا حتمی حل فریش مینڈیٹ اور فریش الیکشن میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں