ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی پی رکن قومی اسمبلی کیخلاف انتخابی دھاندلی کی رپورٹ مرتب کرنے کا حکم

کراچی: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو کے خلاف مبینہ دھاندلی کے الزام کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن سندھ سجاد خٹک کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لاڑکانہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 26 جون 2022 کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں لاڑکانہ کی یو سی 13 میں دھاندلی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں صوبے کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو پولنگ کے دوران دھاندلی کراتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ رکن قومی اسمبلی براہ راست مبینہ دھاندلی میں ملوث ہیں۔ یہ ایک جرم کے مترادف ہے اور اس کے خود ان کے خلاف بہت سے قانونی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ لہذا الیکشن کمیشن کے دونوں افسران فوری طور پر اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ تیار کریں تاکہ اسے الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد سیکرٹریٹ ارسال کیا جاسکے۔الیکشن کمیشن کا یہ خط چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ پولیس، کمشنر لاڑکانہ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کو بھی بھیجا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں