ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل انتخابات کا فوری اعلان اور ان کا آزادانہ و شفاف انعقاد کو قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے موجودہ حکومت کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فساد کی جس دلدل میں ہم دھنستے جارہے ہیں اس سے نکلنے کا واحد رستہ انتخابات کا فوری اعلان اور ان کا آزادانہ و شفاف انعقاد ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کرپشن سے جمع کردہ اورمنی لانڈرنگ سے ٹھکانے لگائے گئے اپنے 1100 ارب بچانے کیلئے بدمعاشوں کا یہ ٹولہ جس انداز میں عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے کچل رہا ہے اس کے بعد تو ہم کسی بھی وقت سری لنکا کی طرح مکمل معاشی و سیاسی انحطاط کا شکار ہوسکتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں امپورٹڈ حکومت کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں