ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منشیات فروش کو گرفتار کروانے پر ملزم نے خاتون کو قتل کردیا

 لاہور: باغباپنورہ میں منشیات فروشوں کی اطلاع پولیس کو دینے پر منشیات فروش نے خاتون کو گولی مار دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران سر میں گولی لگنے سے خاتون جان کی بازی ہار گئیں جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

مقتولہ کے اہل خانہ اور ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر جی ٹی روڈ بلاک احتجاجاً بلاک کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت روبینہ کے نام ہوئی ہے جسے منشیات فروشوں نے پولیس میں شکایت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ملزم کی خاتون پر فائرنگ کرنے کی ویڈیو بھی منظر آگئی جس میں مقتولہ روبینہ کو سر پر گولی لگنے کے بعد سڑک پر گرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے کچھ روز قبل منشیات فروش اکرم خان کی شکایت کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ روبینہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں