ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر کی ملاقات

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے پاکستان میں تعینات ترک سفیر سے ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں ترک سفیرنے پاکستان کے ساتھ ہرسطح پرسفارتی تعاون میں مزیدبہتری کے لیےکردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

اس موقع پر دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پربھی زیر غور آئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ترک سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں