ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فل کورٹ کی استدعا مسترد ہونے پر مریم نواز کی عدالت پر کھل کر تنقید

 لاہور: رہنما ن لیگ مریم نواز نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’فل کورٹ نا بنانے کی وجہ اپنے فیصلو کا تضاد سامنے آنے کا خوف ہے‘۔

مسلم لیگ نواز کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے عدالت عظمیٰ پر تنقید کے نشتر وزیر اعلیٰ پنجاب کے متنازعہ انتخاب سے متعلق فیصلے کے بعد برسائے گئے ہیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ فل کورٹ نا بنانے کی ایک ہی وجہ ہے۔۔۔ خوف ! انہیں خوف ہے کہ انہی کے کیے ہوئے فیصلوں کا تضاد سامنے نا آجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا اور یہی میں قوم کو بتانا چاہتی تھی۔

مرکزی نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ جب فیصلے آئین،قانون اور انصاف کے مطابق نا ہوں تو فُل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے، کیوں کہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظرِ عام پر آ جاتی ہیں اور لوگ جان جاتے ہیں کہ فیصلہ آئین و قانون نہیں، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے، مگر اب کچھ بھی کر لیں،لوگ تو جان گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائی لارڈ! ہمارے ۲۰ ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیے اور ق۔لیگ کے ۱۰ ووٹ بھی آپ نے پی ٹی آئی کو عطا کر دیے تو پرویز الہی صاحب کی اکثریت تو آپ کی دین ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں