ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عطا تارڑ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی مقرر

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے وزیرقانون عطا اللہ تارڑ کو معاونِ خصوصی مقرر کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے عطا اللہ تارڑ کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق اُن کا درجہ وفاقی وزیر کے برا بر ہوگا۔

دوسری جانب عطا اللہ تارڑ نے معاونِ خصوصی تقرری پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں قیادت کا مشکور ہوں، عہدے پر رہتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کروں گا‘۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی کابینہ میں عطا تارڑ پنجاب کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں