ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم ناقابل قبول ہے، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: افواجِ پاکستان نے کہا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم ناقابل قبول ہے اس سے شہدا کے لواحقین کو دکھ ہوا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہخانہ اور افواج پاکستان کے رینک اینڈ فائل میں شدید غم وغصہ اور اضطراب ہے۔

مزیدپڑھیں: پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام 6 افسران شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی لیکن کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ او ر توہین آمیز مہم جوئی کی گئی یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں