ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور سے 22 سالہ لڑکی عائشہ کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین ہوگیا

 لاہور: گھر سے یونیورسٹی کیلئے نکلنے والی 22 سالہ لڑکی عائشہ کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لڑکی کے پراسرار طور پر لاپتا ہونے کا واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیش آیا جہاں گرین ٹاؤن کی رہاٸشی 22 سالہ عاٸشہ صبح گھر سے یونیورسٹی جانے کے لیے نکلی اور چونگی امرسدھو کے قریب میٹرو بس میں بے ہوش ہوگئی تھی۔

ریسکیو اہلکاروں نے لڑکی کو میٹرو سے جنرل اسپتال منتقل کیا جہاں سے 22 سالہ عائشہ پُراسرار طور پر غائب ہوگئی۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن نے لڑکی کی تلاش کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی تھی، جنہوں نے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے عائشہ کی تلاش کرلیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے 22 سالہ عائشہ کو ایدھی سینٹر سے ڈھونڈ کر بحفاظت بھائی سے ملوادیا ہے۔

قبل ازیں پولیس نے عائشہ کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف اغواء مقدمہ درج کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں